Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم کی صورتحال: کئی علاقوں میں بارش کے بعد سیلاب کا امکان

ژالہ باری کا امکان ہے۔ تیز ہوائیں بھی چلیں گی(فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ بدھ کو جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ میں بار ش کے باعث سیلاب آسکتا ہے۔ ان مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے وسطی اور شمالی علاقوں میں گرد آلود تیز ہوائیں چلیں گی۔
 بحیرہ احمر میں ہواؤں کا رخ شمال سے شمال مغرب کی جانب ہوگا۔ فی گھنٹہ رفتار 15 سے 45 کلو میٹر تک ہوگی۔ سمندر میں ڈھائی میٹر تک اونچی لہریں اٹھیں گی۔
قومی مرکز نے بتایا کہ خلیج عرب میں ہواؤں کا رخ شمال مغرب سے شمال کی جانب ہوگا۔ فی گھنٹہ رفتار 12 تا 30 کلو میٹر تک ہوگی۔ رات کے وقت ہواؤں کا رخ جنوب سے مغرب کی طرف ہوگا جبکہ خلیج عرب میں لہریں ڈیڑھ میٹر تک اونچی ہوں گی۔ 
 قومی مرکز کا کہنا ہے کہ بدھ کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ الاحسا اور سب سے کم درجہ حرارت 15 سینٹی گریڈ السودۃ میں متوقع ہے۔

شیئر: