پاکستان کی مشرقی سرحد اور لاہور سے تقریبا 30 کلومیٹر پاکستان کے آخری ریلوے سٹیشن پر انڈین ٹرین کھڑی ہے اور پچھلے دو سال سے اس انتظار میں ہے کہ مودی حکومت اسے واپس اپنے ملک لے جائے۔
واہگہ سٹیشن کے ریلوے ٹریک پر گراؤنڈ زیرو سے صرف 500 میٹر کے فاصلے پر کھڑی اس نیلے رنگ کی ٹرین کے پہیوں کے ارد گرد گھاس اگ چکی ہے۔ ٹرین کی بوگیوں پر جگہ جگہ ہندی میں اشتہار اور بعض اشتہاروں میں وراٹ کوہلی کی تصویر دھوپ اور بارشوں کی وجہ سے دھندلا چکی ہے۔
یہ ٹرین انڈین ریلویز کے ناردرن ریلوے زون سے تعلق رکھتی ہے اور پاکستان کے سفر کے لیے سمجھوتہ ایکسپریس کے طور پر استعمال ہوتی رہی ہے۔
مزید پڑھیں
-
سمجھوتہ ایکسپریس دھماکوں کے مقدمے میں چاروں ملزمان بریNode ID: 408611