جدہ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 55 تجارتی ادارے سیل
جمعرات 12 اگست 2021 21:57
میونسپلٹی نے مختلف علاقوں میں 4073 تفتیشی دورے کیے- (فوٹو جدہ بلدیہ)
جدہ میونسپلٹی کے انسپکٹرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں 4073 تفتیشی دورے کیے- اس موقع پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آنے کے باعث 55 تجارتی ادارے سیل کردیے-
ایس پی اے کے مطابق جدہ میونسپلٹی کے انسپکٹرز نے متعلقہ اداروں کے تعاون و اشتراک سے چھاپہ مہم چلائی تھی-
فیلڈ ٹیموں نے 57 خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں- بیشتر خلاف ورزیوں کا تعلق سماجی فاصلے کی پابندی نہ کرنے، حفاظتی ماسک درست طریقے سے استعمال نہ کرنےِ، درجہ حرارت چیک کرنے میں لاپروائی، توکلنا ایپ کے ذریعے ریکارڈ چیک کرنے میں غفلت برتنے سے تھا-
جدہ میونسپلٹی نے سب کو تاکید کی ہے کہ وہ کورونا وبا سے مکمل چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے کورونا ایس او پیز کی پابندی کریں-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں