گلگت بلتستان میں سیلاب زدگان کے لیے شاہ سلمان مرکز کی امداد
راشن کے ایک ہزار پیکٹ تقسیم کرائے گئے ہیں ( فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے گلگت بلتستان میں سیلاب زدگان میں ہنگامی بنیادوں پر امدادی سامان تقسیم کیا ہے۔
یاد رہے کہ علاقے میں برفانی جھیل پگھل جانے سے سیلاب آگیا تھا جس سے کوگ متاثر ہوئے تھے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے 16 سے 18 اگست کے درمیان غدر، ستور اور دیامر علاقوں میں 41 ٹن راشن کے ایک ہزار پیکٹ تقسیم کرائے ہیں جن سے 7 ہزار افراد کو فائدہ ہوا۔
راشن پیکٹ میں ایک خاندان کے تمام افراد کے لیے کھانے پینے کی بنیادی اشیا موجود ہیں جو ایک ماہ کے لیے کافی ہیں۔
سعودی عرب نے بلتستان میں ہنگامی امدادی پروگرام دنیا کے مختلف ممالک میں قدرتی آفات سے متاثرین کی مدد کی پالیسی کے تحت نافذ کیا ہے۔