بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں میں سعودی امدادی سامان تقسیم
جمعرات 29 جولائی 2021 10:29
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے بنگلہ دیش میں پناہ گزیں روہنگیا مسلمانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سینٹر نے دو لاکھ 50 ہزار افراد میں 5 ہزار غذائی پیکٹ تقسیم کیے ہیں۔
تقسیم کیے جانے والے سامان میں کھانے پینے کی اشیا کے علاوہ ضرورت کی دیگر اشیا بھی شامل ہیں۔
سینٹر نے کہا ہے کہ ’بنگلہ دیش میں پناہ گزیں روہنگیا مسلمانوں کو مختلف قسم کے امدادی سامان کے علاوہ غذائی اشیا کی فراہمی کا عمل جاری رہے گا‘۔