Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے نمٹنے کے لیے طبی امداد پر سعودی عرب کا شکریہ

تین کارگو طیارے طبی سازوسامان اور ادویہ لے کر پہنچ چکے ہیں(فوٹو ایس پی اے)
 ملائیشیا کے وزیرخارجہ ہشام الدین حسین نے طبی امداد فراہم کرنے پر شاہ ملائیشیا، وزیراعظم اور حکومت کی طرف سے شاہ سلمان اور ولی عہد کا شکریہ ادا کیا ہے۔
جمعے کو کوالالمپور میں سعودی سفیر محمود قطان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں کہا کہ ہماری درخواست کا بروقت مثبت جواب دے کر سعودی قیادت نے ہمارے دل جیت لیے۔
انہو ں نے کہا کہ تین روز کے دوران تین سعودی کارگو طیارے طبی سازوسامان اور کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے درکار ادویہ اور آلات لے کر پہنچ چکے ہیں۔

سعودی قیادت کی ہدایت ہے کہ امدادی سامان جلد پہنچایا جائے(فوٹو ایس پی اے)

سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ سعودی قیادت کی ہدایت ہے کہ امدادی سامان جلد پہنچایا جائے۔ سعودی عرب اور ملائیشیا کے تعلقات بڑے گہرے اور منفرد قسم کے ہیں۔
پریس کانفرنس میں ملائیشیا کے وزیر صحت، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
قبل ازیں شاہ سلمان کی ہدایت پر تیسرا سعودی طیارہ کورونا وائرس سے نمٹنے میں معاون امدادی سامان لے کر ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور پہنچا ہے۔

عودی عرب ملائیشیا کو دس لاکھ کورونا ویکسین بھی فراہم کرے گا( فوٹو ایس پی اے)

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات ملائیشیا کو طبی آلات، لوازمات، مشینیں اور کورونا وائرس سے بچاؤ میں معاون ضروری آلات بھیجے ہیں۔
شاہ سلمان نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سفارش پر ملائیشیا کو امدادی سامان بھجوانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ولی عہد سے ملائیشیا کے وزیر خارجہ ہشام الدین حسین نے رابطہ کرکے کورونا وبا سے نمٹنے میں امدادی سامان بھیجنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
سعودی عرب بین الاقوامی کمپنی کے ذریعے ملائیشیا کو دس لاکھ کورونا ویکسین فراہم کرے گا۔

شیئر: