Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عفیف میں ٹریفک حادثہ، 24 افراد زخمی، ایک کی حالت نازک

16 کو موقع پر مرہم پٹی کرکے رخصت کردیا گیا- (فوٹو سبق)
عفیف جنرل ہسپتال میں تعلقات عامہ کے انچارج سلطان المغیری نے بتایا کہ جمعرات کو الحومیات کے قریب ریاض/ طائف شاہراہ پر ہیبت ناک حادثے میں 24 افراد زخمی ہوگئے- یہ افراد بس سے سفر کررہے تھے-
سبق ویب سائٹ کے مطابق ہلال احمر کی ٹیموں نے جائے حادثہ پہنچ کر زخمیوں کی مرہم پٹی کی- ان میں سے 16 کو موقع پر مرہم پٹی کرکے  رخصت کردیا گیا جبکہ 8 کو علاج کے لیے عفیف جنرل ہسپتال  میں داخل کیا گیا- ان میں سے ایک کی حالت نازک ہے- باقی افراد کے زخم درمیانی نوعیت کے ہیں-
المغیری نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ایمرجنسی وارڈ کو پہلے ہی مل گئی تھی- اطلاع ملتے ہی آپریشن روم اور ایمرجنسی وارڈ کو پوری طرح سے چوکس کردیا گیا تھا- ہسپتال کے ڈائریکٹر عبداللہ العتیبی نے ایمرجنسی کا اعلان کردیا تھا-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: