جدہ میں گاڑی تحلیہ پل سے نیچے جا گری
حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب کے شہر جدہ میں بدھ کو الستین سٹریٹ کے چوراہے پر التحلیہ پل سے گاڑی اچانک نیچے جا گری۔ حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں اور دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
اخبار 24 اور المرصد کے مطابق گاڑی کے گرنے کے واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وڈیو کلپ میں وہاں موجود عینی شاہدین نے بتایا کہ شہری دفاع کے اہلکار گاڑی کے اندر سے ڈرائیور کو نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔
ہلال احمر کی ٹیمیں حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھیں۔ دو زخمیوں میں سے ایک کو موقع پر ہی مرہم پٹی کرکے رخصت کردیا گیا جبکہ دوسرے کو علاج کے لیے کنگ فہد ہسپتال لے جایا گیا ہے۔
گاڑی پل کے نیچے انڈر پاس میں گری جس سے ٹریفک معطل ہوگیا۔ حادثہ ایسے وقت میں پیش آیا جب ٹریفک زیادہ تھا۔