Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان: وین میں آتشزدگی، ایک شہری ہلاک، پانچ جھلس گئے

وین میں سوار میوزیکل گروپ الریث میں جبل القہر جارہا تھا۔ (فوٹو مزمز)
سعودی عرب میں جازان کی کمشنری الریث میں ایک وین میں آگ لگنے سے سعودی شہری ہلاک اور پانچ افراد جھلس گئے ہیں۔
الوطن اخبار کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ وین میں ابو حجر اور ابو عریش کا ایک میوزیکل گروپ سوار تھا جو الریث میں جبل القہر جارہا تھا۔ وہاں انہیں شادی کی ایک تقریب میں گیتوں کا پروگرام کرنا تھا۔

شہری کسی سے فون پر بات کررہا تھا کہ اچانک کار میں آگ لگ گئی- (فوٹو المرصد)

علاوہ ازیں سعودی عرب کی ایک شاہراہ  پر مقامی شہری ایھاب الجاسر کی گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی۔ وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل  ہے۔
مقامی شہری نے  وڈیو کلپ میں بتایا کہ وہ شاہراہ سے سفر کررہا تھا اچانک گاڑی میں آگ لگ گئی۔ اللہ کا شکر ہے کہ  بسلامت گاڑی سے نکل آیا۔
الجاسر اس موقع پر کسی واقف کار سے گفتگو کرتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ ’یہاں سے چلے جاؤ‘۔ اس کے ساتھ اچانک دھماکہ ہوا گاڑی رک گئی اور اس سے آگ کے شعلے بلند ہونے لگے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: