Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرائیور نے پٹرول سٹیشن سے کار ٹکرا دی

آگ لگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ (فوٹو: المرصد)
سعودی عرب میں الخفجی کے پٹرول سٹیشن میں آگ لگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔  
المرصد ویب سائٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکی گاڑی میں پٹرول بھروانے پہنچی تھی۔ پٹرول بھروا کر ریورس کرتے ہوئے اس کی گاڑی پٹرول سٹیشن کے ایک ستون سے ٹکرا گئی جس سے وہاں آگ لگ گئی۔
یہ منظر دیکھ کر ڈرائیور لڑکی اور اس کے ہمراہ کار میں موجود دو لڑکیاں گاڑی سے تیزی سے اتر گئیں۔
 سوشل میڈیا پر بعض صارفین کا کہنا ہے کہ کسی لڑکی کو اس وقت تک ڈرائیونگ لائسنس نہ دیا جائے جب تک وہ ڈرائیونگ میں مہارت نہ حاصل کرلے۔ ایسا نہ کیا گیا تو اس طرح کے حادثات ہوتے رہیں گے۔
ایک اور صارف نے جو خواتین کی ڈرائیونگ سے نالاں نظر آئے تبصرہ کیا کہ میں کئی خواتین کو غلطیاں کرتے ہوئے دیکھ چکا ہوں۔
ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ اللہ کا شکر ہے کہ لڑکیاں آگ سے محفوظ رہیں۔

شیئر: