Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹر ابراہیم العریفی ایسٹرن ریجن میں صحت امور کے ڈائریکٹرجنرل

ڈاکٹر العریفی نے کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی سے میڈیسن کی ڈگری حاصل کی۔ (فوٹو عرب نیوز)
ڈاکٹر ابراہیم العریفی آج کی ہماری تعارفی شخصیت ہیں جو سعودی عرب کی ایسٹرن ریجن میں 2019 سے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ افیئرز کے انچارج ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق فروری 2018 سے ڈاکٹر ابراہیم نے دمام میڈیکل کمپلیکس میں چیف ایگزیکٹو افسر کے طور پرایک سال تک ذمہ داری نبھائی ہے۔

یونیورسٹی آف مینیسوٹا سے گردے اور لبلبے کی پیوندکاری کی فیلو شپ کی۔ (فوٹو ٹوئٹر)

ڈاکٹر ابراہیم العریفی نے دمام کے کنگ فہد سپیشلسٹ ہسپتال(KFSH) میں کنسلٹنٹ یورولوجسٹ اور ٹرانسپلانٹ سرجن کی حیثیت سے کام کرنے کے ساتھ ادارے کے یورالوجی ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین بھی رہے۔
انہوں نے2015 میں پرنس محمد میڈیکل سٹی میں چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے تقریبا ایک سال تک خدمات انجام دیں۔
کنگ فہد سپیشلسٹ ہسپتال میں2013 سے دوسال تک کلینیکل امور کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رہے۔ ڈاکٹر ابراہیم نے2008 سے 2013 تک سرجیکل سروسز کے ایسوسی ایٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

 ملٹری میڈیکل کمپلیکس کے ٹرانسپلانٹ یونٹ کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کیا۔(فوٹو ٹوئٹر)

دہران میں قائم کنگ فہد ملٹری میڈیکل کمپلیکس میں انہوں نے2001 سے2008 تک کام کیا۔
وہاں وہ دسمبر 2004 سے تقریبا چھ ماہ تک میڈیکل ایڈمنسٹریشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر بھی رہے۔
ڈاکٹر ابراہیم العریفی نے ملٹری میڈیکل کمپلیکس کے ٹرانسپلانٹ یونٹ کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے سات سال سے زیادہ خدمات انجام دیں اور وہ 2005 سے 2008 تک کمپلیکس کے میڈیکل ڈائریکٹر رہے۔

کنگ فہد سپیشلسٹ ہسپتال میں کلینیکل امور کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)

ڈاکٹر العریفی کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں ۔ جہاں سے انہوں نے 1985 میں میڈیسن میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔
انہوں نے امریکہ کی یونیورسٹی آف مینیسوٹا کے سکول آف پبلک ہیلتھ سے گردے اور لبلبے کی پیوندکاری کی فیلو شپ حاصل کی ہے۔
1995میں اسکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرا کے ویسٹرن جنرل ہسپتال میں اینڈورولوجی اور گردوں کی ٹرانسپلانٹ میں فیلوشپ کی۔ 2004 میں انہیں یورپی بورڈ آف یورالوجی کی فیلوشپ بھی مل گئی۔
انہوں نے 2016 میں کنگ فہد یونیورسٹی آف پیٹرولیم اینڈ منرلز سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر ڈگری بھی حاصل کی، یہ خصوصی طور پر ایگزیکٹوز کے لیے ڈیزائن کی گئی تھی۔
 

شیئر: