Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خمیس مشیط کو نشانہ بنانے کی حوثی کوشش ناکام

’اتحادی افواج نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے حوثی ڈرون کو فضا میں ناکارہ بنا دیا ہے۔‘ (فوٹو: سبق)
اتحادی افواج نے خمیس مشیط کو نشانہ بنانے کی حوثیوں کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’حوثی ملیشیا نے خمیس شہری کی آبادی کو نشانہ بنانے کے لیے بارودی ڈرون داغا تھا۔‘
’اتحادی افواج نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے حوثی ڈرون کو فضا میں ناکارہ بنا دیا ہے۔‘
اتحادی فواج کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ ’واقعے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔‘
’حوثی ملیشیا سعودی عرب کی تنصیبات، نجی املاک اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے لیے دشمنانہ کارروائیوں پر مصر ہے۔‘
 

شیئر: