پاکستانی شہری جنہوں نے کرونا وائرس کی ویکیسین ملک سے باہر لگوائی ہے وہ خود کو نادرا میں رجسٹرد کروا کر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
جمعرات کو پاکستان میں کورونا وائرس کے معاملات دیکھنے والے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپرینشن سینٹر (این سی او سی) نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’آج سے بیرون ملک ویکسین لگوانے والے پاکستانی شہری اپنی تفصیلات نادرا کی ویب سائٹ nims.nadra.gov.pk پر رجسٹرد کروا کر کرونا ویکسینشن سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔‘
Starting from today, all Pakistani citizens who have got their vaccine administered from abroad can get their immunisation records registered in NIMS through https://t.co/5Ra4j3wSRH and get COVID-19 Vaccination Certificate.
— NCOC (@OfficialNcoc) August 26, 2021
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی منگل کو ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ’این سی او سی نے نادرا کے اشتراک سے ایک ایپ بنائی ہے جس کے ذریعے آپ اپنی ایپ میں اپنے موبائل فون میں ویکسین کا تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ رکھ سکتے ہیں تاکہ آپ آسانی سے پھر سکیں۔‘
’یہ ایپ تیار ہیں آپ اس کو ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اور اس میں اپنے قواعد ڈال کر اپنا ویکسین سرٹیفکیٹ تیار کر سکتے ہیں۔‘
اپنی ایک اور ٹویٹ میں این سی او سی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے مکمل ویکسی نیشن ضروری ہے۔
’اپنی ویکسین کی دوسری ڈوز پہلی ڈوز کے 28 دن بعد لگوائیں۔‘
For best protection against COVID, complete vaccination is a must. Get your 2nd dose after 28 days (even if you don’t get message, just walk in to any nearest CVC and get your second dose) pic.twitter.com/WNeq68fTIv
— NCOC (@OfficialNcoc) August 26, 2021