Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشہور فٹ بال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کی 12 برس بعد مانچسٹر یونائیٹڈ واپسی

رونالڈو نے 2018 میں ریئل میڈرڈ کو چھوڑ کر یونٹس میں شمولیت اختیار کی تھی (فوٹو: روئٹرز)
کرسٹیانو رونالڈو اپنی سابقہ ٹیم کو انگلش اور یورپین فٹبال کا چیمپئن بنانے کا عزم لیے 12 برس بعد دوبارہ مانچسٹر یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔
36 سالہ فٹبالر اس سے قبل جب 2003 میں مانچسٹر یونائیٹڈ کا حصہ بنے تھے تو اس وقت وہ ایک دھان پان سے 18 سالہ کھلاڑی تھے۔
یہاں اپنے قیام کے چھ برسوں کے دوران رونالڈو جسمانی طور پر ہی نہیں بدلے بلکہ تکنیک کے اعتبار سے بھی ایسے کھلاڑی کے طور پر سامنے آئے جنہوں نے یونائیٹڈ کو تین پریمیئر لیگ ٹائٹلز دلوائے اور 2008 میں چیمپئن لیگ کے فائنل تک پہنچایا۔
2009 میں جب ریال میڈرڈ نے انہیں 110 ملین ڈالر کی پیشکش کی تو مانچسٹر یونائیٹڈ بھی رونالڈو کو روک نہ پائی تھی۔
ریال میڈر نے رونالڈو کے کیریئر کے نو بہترین برس سے استفادہ کیا۔ اس دوران انہوں نے کلب کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کا ریکارڈ اپنے نام کیا تو 438 مقابلوں میں 450 گولز اپنے حصے میں درج کرئے۔
ریال میڈرڈ کے لیے کلب کا دسواں یورپین کپ جیتنے کے ساتھ انہوں نے 2016 سے 2018 کے دوران چیمپئن لیگ کی تین مسلسل کامیابیاں بھی اپنے ٹیم کے نام کرائیں۔
یہی وہ کارکردگی ہے جو اس وقت مانچسٹر یونائیٹڈ کو بڑھتی عمر کے کھلاڑی رونالڈو سے مطلوب ہے۔ یونائیٹڈ فرگوسن کی جانب سے 2013 میں کلب کو الوداع کہنے کے بعد سے کوئی لیگ ٹائٹل اپنے نام نہیں کر سکا ہے، اس دوران ایسا بھی ہوا کہ ٹیم چیمپئنز لیگ کے لیے کوالیفائی کرنے سے بھی محروم ہوتی رہی۔
خیال رہے گزشتہ کچھ روز سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ رونالڈو یونٹس کو چھوڑ کر انگلش کلب مانچسٹر سٹی جوائن کر رہے ہیں۔ رونالڈو نے 2018 میں دنیا کے مقبول ترین فٹبال کلب ریئل میڈرڈ کو چھوڑ کر یونٹس میں شمولیت اختیار کی تھی۔
معروف صحافی فیبریزیو رومانو نے ٹوئٹر پر لکھا تھا  کہ ’رونالڈو نے یونٹس چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور کلب کو بتا دیا ہے کہ وہ فروخت کے لیے تیار ہیں۔‘

فیبریزیو رومانو نے مزید کہا کہ ’رونالڈو نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو بھی کلب چھوڑنے کا بتا دیا ہے اور مانچسٹر سٹی میں ان کی تنخواہ یونٹس سے زیادہ ہوگی جو کہ 31 ملین یورو ہے۔‘

کرسٹیانو رونالڈو کے معاوضے کے حوالے سے مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں، البتہ یہ بات طے ہے کہ مانچسٹر سٹی میں ان کی تنخواہ 31 ملین یوروز سے کہیں زیادہ ہوگی۔

گزہٹا ڈیلو سپورٹس کے مطابق مانچسٹر سٹی کرسٹیانو رونالڈو کی جگہ بنانے کے لیے اپنے اٹیکر رحیم سٹرلنگ کو آف لوڈ کرسکتے ہیں۔

شیئر: