سعودی کمپنی کے بانی اور سی ای او، محمد ملیانی
محمد ملیانی آئی ٹی فرم وقود ٹیک کے بھی بانی ہیں( فوٹو عرب نیوز)
محمد ملیانی NQOODLET کے بانی اور سی ای او ہیں۔ سعودی فنٹیک سٹارٹ اپ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کوہدف بناتا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق محمد ملیانی آئی ٹی فرم وقود ٹیک کے بانی اور منیجنگ پارٹنر بھی ہیں۔ وہ لوسیڈیا میں شریک بانی اور مشیر ہیں جو کہ مملکت میں اپنی نوعیت کا پہلا پلیٹ فارم ہے جو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر عربی مواد کے تجزیے میں مہارت رکھتا ہے۔
لوسیڈیا مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتا ہے تاکہ کمپنیاں کسٹمر کے رویے کو سمجھ کر ہوشیار فیصلے کر سکیں۔
محمد ملیانی 2019 سے مائٹیف ججنگ کمیٹی اور 2020 سے اوکل آپرچیونٹی کمیٹی کے رکن ہیں۔
انہوں نے 2013 میں ایک سال تک ٹیک ٹریڈنگ کمپنی لمیٹڈ میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ منیجر کی حیثیت سے کام کیا۔ اس سے پہلے انہوں نے جدہ میں قائم کواڈ ڈائمینشن ٹیک میں ایپلی کیشن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے منیجر کے طور پر دو سال کام کیا۔
محمد ملیانی نے 2010 سے 2013 تک آئی ویور میں ٹریننگ اور سپورٹ منیجر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
انہوں نے 2003 سے 2011 تک مختلف کمپنیوں میں بطور ٹرینر،منیجر اور کنسلٹنٹ کام کیا۔
1984 میں پیدا ہونے والے محمد ملیانی سی این بی سی عربی، روتانا اور العربیہ سمیت متعدد ٹی وی چینلز کے مہمان رہے ہیں جہاں انہوں نے ڈیجیٹل دنیا میں اپنے تجربے اور تکنیکی پس منظر کے ساتھ خصوصی پروگراموں کو تقویت بخشی۔
وہ الماجد ٹی وی پر پہلے آئی پیڈ کے بارے میں بات کرنے کے لیے بھی پیش ہوئے۔
محمد ملیانی ایپل آئی ایم سی ایم ای کے ذریعے بطور آفیشل میک انسٹرکٹر رجسٹرڈ ہیں۔ وہ ایک مصدقہ ٹرینر بھی ہیں۔ انڈسٹری کے لوگ اکثر انہیں ’عربی سٹیو جابز‘ کہتے ہیں۔
محمد ملیانی علاقائی ٹیک سین میں ایک مشہور نام ہے اور انہوں نے 100 سے زیادہ مینوٹورنگ سیشنز فراہم کیے، بہت سے لیکچر دیئے اور متعدد کتابیں شائع کیں۔
ان کی کتابوں نے ہزاروں قارئین کو ٹیکنالوجی سے متعلقہ مسائل کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دی ہے۔
محمد ملیانی کی سب سے مشہور کتابوں میں سے ایک ’ایپس کو کیسے بنانا ہے‘ کسی کو بھی جو کہ ٹیک سٹارٹ اپ شروع کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے، کے لیے لازمی پڑھنے والا متن سمجھا جاتا ہے۔
محمد ملیانی ایم ایس بی ایس کالج میں سپیکر اور مینٹور ہیں۔ انہوں نے سعودی فیڈریشن فار سائبر سکیورٹی اینڈ پروگرامنگ کے ساتھ کئی تقریبات میں بات کی ہے۔
محمد ملیانی نے 2017 اور 2018 میں جدہ میں منعقدہ موبائل ایپس ورلڈ فورم میں سپیکر اور مینٹور کی حیثیت سے بھی حصہ لیا ہے۔