Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزارت صحت میں جنرل ڈائریکٹر سری ابراہیم عسیری

مکہ ریجن میں صحت عامہ کے ڈائریکٹر کے معاون بھی ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)
سری ابراہیم عسیری سعودی وزارت صحت میں حج اور عمرہ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے جنرل ڈائریکٹر ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق وہ مکہ ریجن میں صحت عامہ کے ڈائریکٹر کے معاون کے طور پر بھی کام کرتے ہیں۔
عسیری نے 2020 میں سٹینفورڈ یونیورسٹی ہیلتھ کیئر لیڈرشپ اکیڈمی انوویشن پروگرام میں شمولیت اختیار کی جہاں وہ فیملی میڈیسن فیلوشپ میں ایک تسلیم شدہ ٹرینر تھے اور انہوں نے دائمی بیماریوں کے پروگراموں میں لیکچرر اور اٹینڈنٹ کی حیثیت سے حصہ لیا۔
انہوں نے پرائمری ہیلتھ کیئر پروگرامز اور سرگرمیوں، ایمرجنسی میڈیسن اور حج سیزن کے دوران ڈیزاسٹر پروگرامز اور جیریاٹرک کیئر پروگرامز میں بھی حصہ لیا۔
عسیری نے معیار کے چھ سگما ٹریننگ اور باہمی تعاون کے ساتھ ادارہ جاتی تربیتی اقدام میں بھی شمولیت اختیار کی ہے۔
انہوں نے 2019 میں ام القرا یونیورسٹی مکہ میں اعزازی اسسٹنٹ پروفیسر کی حیثیت سے بھی کام کیا۔
عسیری کے پاس بہت ساری مطبوعات ہیں جن میں ’سنیڈرومک اور ایونٹ پر مبنی صحت کے ابتدائی انتباہی نظام کو نافذ کرنا، اور ’مائکوپلاسما نیومونیا کے مریض میں الجھن لمبائی کی حد کو کم کرتی ہے‘ شامل ہیں۔
ان کی دیگر مطبوعات میں ’مڈل ایسٹ ریسپریٹری سنڈروم کوروناوائرس انفیکشن کے تصدیق شدہ کیسز کی وضاحتی وبا‘ اور "مکہ میں تمباکو نوشی کے خاتمے کی طرف پرائمری ہیلتھ کیئر معالجین کے مابین علم، رویہ اور مشق‘ شامل ہیں۔
عسیری نے 2011 میں فیملی میڈیسن کے ٹرینر کے ساتھ ساتھ فیملی میڈیسن کے کنسلٹنٹ کے طور پر بھی کام کیا۔
انہوں نے 2005 میں ام القری یونیورسٹی  مکہ سے ایم بی بی ایس بھی مکمل کیا۔

شیئر: