Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے جنرل ڈائریکٹر خالد العقیلی

میڈیا کارپوریٹ، مواصلات اور مارکیٹنگ میں تجربہ رکھتے ہیں( فائل فوٹو عرب نیوز)
خالد العقیلی اکتوبر 2020 سے جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن میں کارپوریٹ کمیونیکیشن اینڈ مارکیٹنگ کے جنرل ڈائریکٹر ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق وہ متعلقہ محکموں کے ساتھ ہم آہنگی سے اتھارٹی کی سرگرمیوں کی میڈیا کوریج کو ٹریک کرنے اور اتھارٹی کے عملے کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے ذمہ دار ہیں۔
خالد العقیلی میڈیا کارپوریٹ، مواصلات اور مارکیٹنگ کے ماہر کی حیثیت سے وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے فروری 2019 سے مئی 2020 تک وزارت سول سروس میں کارپوریٹ کمیونیکیشن کنسلٹنٹ اور میڈیا سینٹر ایڈوائزر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
خالد العقیلی نے وزارت کے لیے ایک میڈیا سینٹر قائم کیا اور وزارت کے وژن کے مطابق ایک نئی میڈیا حکمت عملی بنائی۔ اس کے علاوہ انہوں نے وزارت کا سالانہ میڈیا فورم بھی شروع کیا۔
وہ اگست 2016 اور فروری 2019 کے درمیان وزارت ٹرانسپورٹ میں کارپوریٹ کمیونیکیشنز کے ڈائریکٹر کےعہدے پر فائز رہے۔
انہوں نے ایلم میں میڈیا منیجر کے طور پر بھی کام کیا، فلائنس میں میڈیا کنسلٹنٹ کے طور پر،فیوچر سپیس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر، سعودی ریسرچ اینڈ پبلشنگ کمپنی میں بصری مواد کے ماہر، اصیلا میڈیا پروڈکشن میں پروڈکشن اور مارکیٹنگ منیجر کے طور پر۔ وہ روتانہ اور ایس بی سی چینل پر ایک ٹی وی اینکر بھی رہے۔
خالد العقیلی نے سماجی ڈائیلاگ شوز کے میزبان کے طور پر کام کرنے سے وسیع تجربہ حاصل کیا ہے۔ ان کے  تازہ ترین شو کا نام ’سعودی سٹریٹ شو‘ ہے۔
 العقیلی نے متعدد تنظیموں میں کمیونیکیشن ٹیموں کی قیادت کی۔ وہ مواصلات پر یقین رکھتے ہے کیونکہ یہ تنظیم کے فلسفے اور ثقافت کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی سے پبلک ریلیشنز میں بیچلرز کی ڈگری اور کالج آف کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے پروگرامنگ میں ڈپلومہ حاصل کیا ہے۔

شیئر: