ضرورت مند خاندانوں کو فری ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی خاتون
’میرے پاس گاڑی نہیں تھی تو مجھے اندازہ ہوا کہ سواری کے بغیر گزارہ کتنا مشکل ہے‘ (فوٹو: سیدتی)
تبوک میں سعودی خاتون لطیفہ البلوی ضرورت مند خاندانوں فری ٹیکسی سروس فراہم کر رہی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’طلاق لینے کے بعد میرے پاس گاڑی نہیں تھی تو مجھے اندازہ ہوا کہ سواری کے بغیر گزارہ کتنا مشکل ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’بعد ازاں مجھے منا سب ملازمت مل گئی اور میں نے گاڑی بھی خرید لی‘۔
’یہ 2019 کی بات ہے جب میں نے اپنے آپ سے عہد کیا تھا کہ سواری نہ ہونے کی وجہ سے مجھے جو پریشانیاں لاحق ہوئیں میں ضرورت مند خاندانوں کی مدد کروں گی‘۔
’بس اس وقت سے لے کر اب تک میں ضرورت خواتین اور خاندانوں کو مفت ٹیکسی کی سہولت فراہم کر رہی ہوں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ وہ علاقے میں ایک پرائیویٹ ہسپتال میں ملازمت کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اس بنا پر ہسپتال میں آنے والی خواتین اور خاص طور پر معمر افراد کو گھر چھوڑنے کی خدمت انجام دیتی ہوں‘۔
’ایسی خواتین کی بھی خدمت کرتی ہوں جن کا مرد سرپست نہیں ہوتا یا جن کے بچے ساتھ ہوتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مختلف لوگوں سے رابطہ رہتا ہے، ایک مرتبہ 14 سالہ لڑکا ہسپتال آیا جس کی ماں کو علاج کی ضرورت تھی‘۔
’اس بچے کو اس کی ماں کے ساتھ میں نے مفت ٹیکسی سروس فراہم کی اور مجھے بہت خوشی ہوئی‘۔