Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیشنل چیریٹی ڈے پر مملکت میں فلاحی تنظیمیں خدمات میں مصروف عمل

سعودی عرب میں اس وقت 3156 غیر منافع بخش تنظیمیں کام کر رہی ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)
جیسا کہ دنیا بھر میں 5 ستمبر کو چیریٹی کا دن منایا گیا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے سعودی عرب میں غیر منافع بخش ادارے کو فروغ دینے کے لیے قومی مرکز کی منظوری دی گئی ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق گذشتہ روز اتوار کو سعودی کابینہ کی جانب سے اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ  مملکت میں وژن 2030 کےمطابق غیرمنافع بخش شعبے کو منظم کیا جائے گا۔
سعودی وژن کے اہداف میں جی ڈی پی میں اس شعبے کی شراکت کو 5 فیصد تک بڑھانا اور2030 تک رضاکاروں کی تعداد دس لاکھ تک کرنا ہے۔
قومی مرکز کے مطابق سعودی عرب میں اس وقت 3156 غیر منافع بخش تنظیمیں کام کر رہی ہیں۔ جن کا مقصد غریبوں اور ضرورت مندوں کے لیے رواداری اور ہم آہنگی کے اصولوں کے مطابق سماجی یکجہتی قائم کرنا ہے۔
کسی بحرانی کیفیت یا وبائی امراض کے دوران خاص طور پر ان کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
یہ مرکز خیراتی اداروں کو اصولوں اور اقدار کی بنیاد پر اپنے مقاصد کے حصول کے لیے تعمیری منصوبے بنانے میں مدد  فراہم کرتا ہے اور اس کےعلاوہ معاشرے میں فلاحی کاموں کو مزید فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے۔
سعودی عرب میں کام کرنے والی فلاحی تنظیمیں مختلف قسم کی خدمات میں مصروف عمل ہیں۔
فلاحی تنظیمیں صحت عامہ کی خدمات کے علاوہ مختلف قسم کے کاموں سے جڑے خاندانوں کو خود انحصار بنانے کے پروگرام ترتیب دیتی ہیں۔

رفاہی کاموں کے پھیلاو کو فروغ دینے کے لیے خدمات فراہم کی جائیں گی۔ (فوٹو عرب نیوز)

لیبر مارکیٹ کے لیے پیشہ ورانہ مہارت حاصل کرنے کے خواہشمند نوجوانوں کی وسیع پیمانے پر مدد کرنے میں بھی مصروف ہیں۔
یہ مرکز چیریٹیبل سوسائٹی سپورٹ فنڈ قائم کرنے کے لیے کام کررہا ہے جو فلاحی شعبے کے نظام کو مربوط کرنے کے لیے اہم ترین جزو سمجھا جاتا ہے اور ادارے کو چلانے کے لیے اپنی خدمات پیش کرتا ہے۔
مختلف کمپنیوں، اداروں اور دیگر شعبوں میں اس خیراتی منصوبے کو فعال بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
اس سے سعودی عرب میں  رفاہی کاموں کے پھیلاو کو فروغ دینے کے لیے کمیونٹی کو مختلف خدمات فراہم کی جائیں گی۔

فلاحی تنظیمیں مختلف قسم کی خدمات میں مصروف عمل ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)

رفاہی کاموں کے سلسلے میں 'احسان' پلیٹ فارم  کو معاشرے میں تعلقات مضبوط بنانے اورغیر منافع بخش تنظیموں کو پراعتماد اور مستحکم  بنانے کےلیے قیادت کی حمایت  کا  ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔
اس کا آغاز فلاحی کاموں میں اعتماد اور شفافیت کی سطح کو بلند کرنے اور جی ڈی پی میں فلاحی شعبے کی اعانت کو بڑھانے کے لیے کیا گیا تھا۔
عطیات  کے لیے یہ قومی پلیٹ فارم انسانی وسائل و سماجی ترقی کے وزیر اور قومی مرکز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین نے قائم کیا تھا۔
اس ادارے  کا اہم کام سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں محفوظ  اور شفاف عطیات دینے والوں کو آسان طریقے سے ضرورتمندوں کے ساتھ منسلک کرنا ہے۔
 

شیئر: