پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں انتظامیہ نے افغانستان سے آنے والے پناہ گزینوں کی گرفتاریاں شروع کردیں۔ حکام کے مطابق دو دنوں کے دوران 700 سے زائد افراد کو گرفتار کرکے واپس افغانستان بھیج دیا گیا۔
پاکستان سے بے دخل کیے گئے افراد میں خواتین اور بچوں کے ساتھ ساتھ افغانستان میں جنگ کے دوران زخمی ہونے والے افراد بھی شامل ہیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ خلیل مراد نے اردو نیوز کو بتایا کہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں کچلاک اور بلیلی میں درجنوں افغان پناہ گزین خاندان آئے ہوئے تھے جن کے پاس قانونی سفری دستاویزات موجود نہیں تھے جس پر پولیس اور لیویز نے انہیں حراست میں لے لیا اور چمن کے راستے افغانستان ڈی پورٹ کردیا۔
مزید پڑھیں
-
طالبان کی پاکستان مخالف ریلی کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگNode ID: 597966
-
نائن الیون کے 20 برس بعد طالبان اور القاعدہ میں تعلقات کیسے ہیں؟Node ID: 598011