Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرکٹ میچ میں جب ایک پالتو کتا گراؤنڈ میں فیلڈنگ کرنے آ پہنچا

آئرلینڈ میں خواتین کے ایک ڈومیسٹک کرکٹ میچ کے دوران ایک دلچسپ واقعہ دیکھنے میں آیا جب ایک پالتو کتا گراؤنڈ میں فیلڈنگ کرنے آ پہنچا۔
آئرلینڈ ویمن کرکٹ کے اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی جانے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک وکٹ کیپر وکٹوں پر گیند مارنے کی کوشش کرتی ہیں، لیکن ان کا نشانہ چُوک جاتا ہے۔
ایسے میں شائقین میں سے کسی کا کتا بھاگتا ہوا آتا ہے اور گیند پکڑ لیتا ہے اور کتے کا مالک اور کھلاڑی اس کے پیچھے بھاگتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔
یہ آل آئرلینڈ ٹی 20 کپ کا دوسرا سیمی فائنل تھا جو کہ بریڈی کرکٹ کلب اور سول سروس نارتھ آف آئرلینڈ کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا جارہا تھا۔
یہ میچ بریڈی کرکٹ کلب نے 9 رنز سے جیت لیا تھا۔
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے سنیتھ ریڈی نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’یہ کتا آسانی سے فیلڈنگ کوچ کی نوکری حاصل کرسکتا ہے اگر وہ اس کے بارے میں اپنی سی وی میں لکھ دے۔‘
ایک اور صارف ہیمنت نے تو اس کتے کو سابق جنوبی افریقی کھلاڑی جونٹی روڈز سے بھی تیز فیلڈر قرار دیا۔
ماہی نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’ایک کتے نے پوری دنیا کو آئرلینڈ میں خواتین کی کرکٹ کی جانب متوجہ کر دیا ہے۔‘

شیئر: