پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ ’قومی کرکٹ ٹیم پانچ سال بعد بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی جہاں تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔‘
دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے۔
مزید پڑھیں
-
’افغانستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کو کھیلنے کی اجازت مل سکتی ہے‘Node ID: 599261
پاکستن اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی 20 انٹرنیشنل میچز 19، 20 اور 21 نومبر کو شیر بنگلہ سٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔
پی سی بی کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ 26 سے 30 نومبر تک جاری رہے گا۔
Pakistan men to travel to Bangladesh after five years
More details: https://t.co/FlxwFETEWU#BANvPAK | #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/61QZCqdTrU
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 14, 2021