Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں بین الاقوامی کتاب میلے کی تیاریاں

کتاب میلے میں پبلشرز کے لیے بین الاقوامی کانفرنس کا بھی انعقاد ہوگا۔ (فوٹو عرب نیوز)
ریاض بین الاقوامی کتاب میلہ یکم اکتوبر سے شروع ہو گا ۔ یہ کتاب میلہ خطے کے سب سے بڑے ثقافتی اور ادبی  پروگراموں میں سے ایک ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق  بین الاقوامی کتاب میلہ  ریاض فرنٹ میں عرب اور عالمی پبلشنگ ہاؤسز کی شرکت اور تعاون سے سجایا جائے گا۔
اس دس روزہ بین الاقوامی ثقافتی میلے میں عراق کو  مہمان خصوصی کی حیثیت حاصل ہو گی۔

دس روزہ کتاب میلے میں ثقافتی اور ادبی سمپوزیم ہوں گے۔ (فوٹو عرب نیوز)

کتاب میلے کا نیا سیشن لٹریچر، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن کمیشن کی زیر نگرانی  16 ثقافتی شعبوں کی نمائندگی کرنے والی سرگرمیوں اور تقریبات کا نمایاں طور پر انعقاد کیا جائے گا۔
میلہ سجانے والے کمیشن نے دنیا بھر کے پبلشنگ ہاؤسز کو اپنے سٹال کی جگہ مخصوص کرانے کےلیے کرایے میں 50 فیصد رعایت کی پیشکش کی ہے۔
میلے میں شامل ہونے والوں کے لیے شپنگ اخراجات کو بھی کم کیا ہے اورتمام پبلشرز کے لیے ای سٹوراورای سیلنگ پوائنٹس قائم ہوں گے۔
سعودی وزیر ثقافت شہزادہ  بدر بن عبداللہ بن فرحان نے کہا  ہےکہ کتابوں، اشاعت، زبان، ترجمہ اور ادب کے شعبوں کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زبردست حمایت حاصل ہے۔

سٹال کی جگہ مخصوص کرانے کےلیے50 فیصد رعایت کی پیشکش ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

شہزادہ بدر بن عبداللہ نے کہا کہ کتاب میلہ پبلشنگ انڈسٹری میں ایک اہم ثقافتی تقریب ہے۔ یہ سعودی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرتا ہے اور ثقافتی شرکت اور تجارتی تعاون کو متحرک بناتا ہے تاکہ سعودی عرب پبلشنگ سیکٹر کے لیے عالمی گیٹ وے بن سکے۔
ریاض بین الاقوامی کتاب میلے میں پہلی بار 4 اور 5 اکتوبر کو پبلشرز کے لیے بین الاقوامی کانفرنس کا بھی انعقاد ہوگا تاکہ مقامی، عرب اور بین الاقوامی پبلشنگ ہاؤسز کے درمیان رابطے مضبوط بنائے جائیں۔
کتاب میلہ میں بین الاقوامی کانفرنس کا مقصد شرکت کرنے والے اداروں اور کمپنیوں کے مابین شراکت داری کو فعال کیا جائے اور مختلف سیشن، ورکشاپس اور سیمینار کے ذریعے علاقائی منظر کو پائیدار اورمزید بہتر بنایا جائے۔
دس روزہ کتاب میلے میں ثقافتی اور ادبی سمپوزیم ، شاعری اور آرٹ ریڈنگ ، ڈسکشن پینلز  اور آرٹ ، پڑھنے ، لکھنے ، شائع کرنے ، کتاب بنانے اور ترجمہ کے شعبوں میں مستحکم ورکشاپس بھی  شامل ہوں گی۔
 

شیئر: