Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان پرحوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام

اتحادی فورسز نے بروقت مداخلت کرکے ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کردیا(فوٹو، ٹوئٹر)
اتحادی فورسز نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے شہر جازان پر دھماکہ خیز ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا ـ
ویب نیوز اخبار 24 کے مطابق اتحادی فورسز کا کہنا ہے کہ ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے جمعرات کی شب سعودی عرب کے شہر جازان پردھماکہ خیز ڈرون سے حملے کی کوشش کی گئی جسے بروقت مداخلت کرکے ناکام بنا دیا گیاـ
اتحادی فورسز کی ایئر کمان اینڈ کنٹرول یونٹ نے حوثی باغیوں کی جانب سے ڈرون حملے کی بروقت نشاندہی کی جس پراتحادی فورسز کے مخصوص یونٹ نے بروقت مداخلت کرکے ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کردیا

شیئر: