Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابہا ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کی حوثی کوشش ناکام

’سعودی فضائیہ نے حوثیوں کا بارودی ڈرون فضا میں مار گرایا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
اتحادی افواج نے ابہا ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتحادی افواج نے کہا ہے کہ آج بدھ کو حوثی ملیشیا نے ابہا ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔
’راڈار پر اطلاع ملتے ہی سعودی فضائیہ نے جوابی کارروائی کی اور دھماکہ خیز مواد سے لیس حوثی ڈرون مار گرایا ہے‘۔
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ حوثی ڈرون کو فضا میں مار گرانے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔
’حوثی ملیشیا مجرمانہ کارروائیوں کے ذریعہ سعودی عرب کی شہری آبادی، سرکاری تنصیبات اور نجی املاک کو نشانہ بنانے کی مسلسل کوشش کر رہی ہے‘۔
اتحادی افواج حوثیوں کے مجرمانہ اقدامات پر جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

شیئر: