Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کے زیر اہتمام لیڈر شپ ٹریننگ پروگرام

کویت:(محمد عرفان شفیق)پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کے زیر اہتمام ورکنگ پروفیشنلز کے لیے لیڈرشپ ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی جن میں جنرل مینیجرز، پروجیکٹ انجینئرز، چیف ایگزیکٹوآفیسرز، ڈائریکٹرز شامل تھے۔ ورکنگ پروفیشنلزمیں پاکستانی، ساؤتھ افریقن، جمیکا اور دوسری قومیتوں کے سینئر عہدیداربھی شریک تھے۔ ٹریننگ کا آغاز اللہ رب العزت کے نام سے ہوا۔ مس نادیہ محمد ارشد، ہیڈ آف ایونٹ پلاننگ ڈویژن نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کا مختصر تعارف پیش کیا۔ انھوں نے پی ای ایف کے ٹریننگ انسٹرکٹر انور علی کو دعوت دینے سے پہلے انکی پیشہ ورانہ خدمات اور صلاحیتوں کا ذکر کیا۔ انور علی نے انتہائی پیشہ ورانہ اور احسن انداز میں پریزنٹیشن دی اور ایک لیڈر کے لئے دشوار حالات میں اپنی آرگنائزیشن کو کامیابی سے کیسے ہمکنار کیا جاتا ہے اور اسکے لیے کن اہم چیزوں کو مدنظر رکھنا ضروری ہے، پر مفصل گفتگو کی۔ ٹریننگ میں مختلف عملی سرگرمیاں اور سوال وجواب کا سیشن بھی تھا۔ تمام شرکاء نے انتہائی دلچسپی اور انہماک سے تمام سیشن اور سرگرمیوں میں حصہ لیا اور اسکو انتہائی خوش آئنداور مفید قرار دیا۔ پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کے بانی و صدر محمد عرفان عادل نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ورکنگ پروفیشنلز کی لیڈر شپ ٹریننگ میں بھرپور شرکت اور دلچسپی پوری ٹیم کے لئے انتہائی حوصلہ افزاء ہے۔ ٹریننگ کے کامیاب انعقادپر ٹریننگ کنسلنٹ انور علی اورپی ای ایف کے کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔شرکاء کو سرٹیفیکیٹس دئیے گئے اور پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ اسطرح اپنی نوعیت کی یہ منفرد ٹریننگ انتہائی خوشگورار تاثرات اور یادوں کے ساتھ اختتام پزیر ہوئی۔

 

 

کویت میں مقيم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبروں کے لئے نیچے دیئے ٹیگز پر کلک کریں

 
 

شیئر: