Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: پی این او کی جانب سے امجد حسین کے اعزاز میں تقریب

 
کویت( محمد عرفان شفیق)پاکستان نیشنل آرگنائزیشن کویت نے سماجی شخصیت امجد حسین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا۔مقامی ہوٹل کے خوبصورت ہال کے صدر دروازے پر رانا منیر احمد، محمد فرید مغل، وحید احمد، اشتیاق ملک، عتیق الرحمٰن، آصف جمال، شیر محمد بھٹی، حاجی علی حسین، ایوب رحمانی اور رانا خلیل احمد نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ پیر امجد حسین کی آمد پر ان کو گلدستے پیش کئے گئے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت رانا خلیل کو حاصل ہوئی جبکہ نعت رسول مقبولؐ معروف ثناء خواں شاہد منیر نے اپنی خوبصورت آواز میں پیش کی۔نقابت کے فرائض اشتیاق ملک کو سونپے گئے۔ تقریب کے آغاز میں سانحہ سہون شریف، سانحہ لاہور اور دیگر صوبوں میں خود کش دھماکوں میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحت یابی کے لئے دعا کی گئی۔ علاوہ ازیں حاجی محمد اقبال اور ملک نور محمد کے لئے بھی خصوصی دعا کرائی گئی۔ کمیونٹی کی نامور سماجی اور سیاسی شخصیات حاجی محمد افضل نور، رانا اعجاز سہیل، ڈاکٹر ظفر شیخ، محترمہ یاسمین مظفر ، اخلاق ملک، پاسٹر جسٹن بی رام، شمشاد احمد خان تنولی، زبیر شرفی اور عتیق الرحمٰن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیشنل آرگنائزیشن نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے کامیاب اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا ہے۔ انہوں نے پیر امجد حسین کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ پی این او کے صدر نے تقریب کے تمام شرکاء کی آمد کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پی این او کے تمام پروگراموں کی کامیابی کا کریڈٹ تنظیم کے ممبران اور خصوصاً ریاض الحق کو جاتا ہے، جو ہر پروگرام کو خوب سے خوب تر بنانے میں خصوصی دلچسپی لیتے ہیں۔ اس پروگرام کی کوریج پر انہوں نے اردو نیوز کے نمائندے اور دیگر اخبارات کے رپورٹروں کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا۔رانا منیر نے ریاض الحق اور جملہ اراکین کی جانب سے پیر امجد حسین اوراین ڈبلیو ٹی کے تمام ممبران کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ پوری کمیونٹی ان شاء اللہ ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ ہے۔آخر میں پیر امجد حسین نے شاندار تقریب کے انعقاد پر محمد ریاض الحق، رانا منیر احمد اور ممبران کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔ پیر امجد حسین صاحب نے ایف ڈبلیو ٹی کو اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر چلانے کے عزم کا اظہار کیا اور انہوں نے کمیونٹی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی اس نیک کاز میں ٹرسٹ کا بھرپور ساتھ دینے میں سابقہ روایت کے مطابق بھرپور تعاون کرے گی۔ اس موقع پر انہوں نے تقریب کے تمام شرکاء کی بے پناہ محبتوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔
 

شیئر: