خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون کو سابق صدر جمہوریہ عبدالعزیز بوتفلیقہ کے انتقال پر تعزیتی ٹیلی گرام ارسال کیا ہے ـ
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق شاہی تعزیتی پیغام میں کہا گیا تھا ’ سابق صدر جمہوریہ عبدالعزیز بوتفلیقہ کے انتقال پرملال کی خبرموصول ہوئی، ان کی بلندی درجات کےلیے دعا گو ہیں ـ
’غم کے اس موقع پر الجزائریہ قیادت اور عوام کے ساتھ ہیں اور دعا گو ہیں کہ انہیں اپنی رحمت کے سایہ میں رکھے ‘
ولی عہد مملکت اور نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے بھی الجزائری صدر کے انتقال پر تعزیتی پیغام صدر عبدالمجید تبون کو ارسال کیا ہے۔