شہزادہ فیصل بن فرحان سے انڈونیشی ہم منصب کی ملاقات
’دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون میں فروغ پر بھی تبادلہ خیال ہوا ہے‘ ( فوٹو: واس)
سعودی زیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے انڈونیشی وزیر خارجہ ریتنو مارسودی نے ملاقات کی ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیویارک میں جنرل اسمبلی سیشن کے ضمن میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بات چیت ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون میں فروغ کے علاوہ خطے کو درپیش صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا ہے۔
ملاقات میں وزارت خارجہ کے سکریٹری برائے بین الاقوامی امور ڈاکٹر عبد الرحمن الرسی اور وزیر خارجہ کے دفتر کے سربراہ عبد الرحمن بن ارکان الداود بھی شریک تھے۔