Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیرخارجہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت 

شہزادہ فیصل بن فرحان سعودی وفد کی قیادت کر رہے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے  76 ویں سیشن میں سعودی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جنرل اسمبلی کے سیشن میں مختلف ملکوں کے رہنما اور ممبر ملکوں کے اعلی عہدیدار شریک ہیں۔ 

امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بھی اجلاس میں شریک ہیں( فوٹو ایس پی اے)

امریکہ میں متعین سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر، اقوام متحدہ میں متعین سعودی سفیر عبداللہ المعلمی اور سیکریٹری خارجہ برائے عالمی امور ڈاکٹر عبدالرحمن الرسی بھی افتتاحی اجلاس میں موجود تھے۔

شیئر: