مملکت کی قدیم و نادر دستاویزات
جمعرات 23 ستمبر 2021 18:57
جاری کی جانب والی ایک دستاویز 92 برس پرانی ہے- (فوٹو ایس پی اے)
قومی مرکز برائے تاریخی دستاویزات کی جانب سے مملکت کے 91 قومی دن کے موقع پر بانی مملکت شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن آل سعود کے عہد کی قدیم و نادر تاریخی دستاویزات جاری کی گئی ہیں ـ
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق جاری کی جانب والی ایک دستاویز 92 برس پرانی ہے جس میں مملکت کا نام ’کنگڈم آف سعودی عرب‘ رکھنے کا اعلان کیا گیا تھاـ
قومی مرکز کی جانب سے جاری کی جانے والی دوسری دستاویز جو 58 برس قدیم ہے جو شاہ فیصل بن عبدالعزیز کے عہد کی ہےـ
دستاویز شاہی حکم نامے پرمبنی ہے جس میں 23 ستمبر کو سعودی عرب کا قومی دن قرار دیا گیا-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں