سعودی عرب میں متعین جاپانی سفیر کو سعودی عرب کے یوم وطنی 91 کے موقع پر جاپانی بیکری سے خصوصی تحفہ موصول ہوا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جاپانی سفیر نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پربتایا کہ ’مجھے جاپانی بیکری ’پان یا‘ کی ڈائریکٹر سے خصوصی تحفہ ملا ہے۔ سعودی عرب کے یوم وطنی کے موقع پر اپنی بیکری کی اشیا کا انتخاب بھیجا ہے‘۔
مملکت میں متعین جاپانی سفیر نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر مشرقی ریجن کی کمشنری الاحسا کے دورے کے حوالے سے تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
جاپانی سفیر نے اپنے دو فوٹو شیئر کیے۔ انہوں نے سعودی عرب کی معروف ڈش ’مندی‘ اور ’الاحسا کی مٹھائیوں‘ کے استعمال کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوشگوار تجربہ رہا ہے۔
الاحسا کے پکوان ’مندی‘ اور مٹھائیوں کا لطف اٹھایا۔ یہاں کے متعدد کھانوں کے نام پہلی بار میرے علم میں آئے۔ مثلا الساقو، الملتوت، المراصیع- یہ سارے پکوان بہت اچھے ہیں۔ انہیں تناول کرکے مجھے بہت اچھا لگا۔