پاکستان کے صوبہ پنجاب کے گورنر چودھری سرور اور وزیراعلیٰ سردار عثمان احمد خان بزدار نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی سے ملاقات کی ہے۔ سعودی سفیر نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے بھی ملاقات کی ہے۔
سعودی سفارت خانے سے جاری کردہ پیغام کے مطابق بدھ کو لاہور میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے موضوعات اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دبئی ایکسپو میں باہمی تجارت کے فروغ کے لیے ایم او یو سائن کرنے پر اتفاق ہوا۔
#اسلام_آباد |پنجاب کے وزیر اعلی جناب سردار عثمان احمد خان بزدار صاحب نے آج پاکستان میں #خادم_حرمين_شريفين کے سفیر جناب نواف المالکی کااستقبال کیا،ملاقات کےدوران دونوں برادر ممالک کےدرمیان باہمی دلچسپی کے موضوعات اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ pic.twitter.com/o5Uxk4Meaf
— السفارة في باكستان - سعودی سفارت خانہ (@KSAembassyPK) September 29, 2021