Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں اکتوبر کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے نرخ بڑھ گئے

یکم اکتوبر سے پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخ نافذ کیے جائیں گے( فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات کے متعلقہ حکام نے اکتوبر 2021 کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخ جاری کیے ہیں اس میں  ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق یکم اکتوبر سے پٹرول اور ڈیزل کے جو نئے نرخ جاری کیے ہیں اس میں پچھلے ماہ کے مقابلے میں اضافہ کیا گیا ہے۔
اس کے مطابق خصوصی 95 ایک لٹر پٹرول 2.49 درھم، سپر 98 ایک لٹر 2.60 درہم، ڈیزل 2.51 درہم فی لٹر، 91 ای پلس 2.42 درہم جبکہ ڈیزل 2.51 درہم میں دستیاب ہوگا۔
پچھلے ماہ ستمبر میں خصوصی 95 ایک لٹر پٹرول 2.44 درھم جبکہ 98 ایک لٹر 2.55 درہم، 91 ای پلس 2.36 جبکہ ڈیزل 2.38 درہم میں فراہم کیا جا رہا تھا۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب  امارات میں پٹرول اور ڈیزل تقسیم کرنے والی تمام کمپنیوں نے اپنی ویب سائٹس پر نئے نرخ جاری کردیے ہیں۔  
امارات میں ہر ماہ پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخ مقرر کیے جاتے ہیں۔ اس سلسلے میں بین الاقوامی منڈی کے نرخوں کو مدنظر رکھا جاتا ہے جبکہ اندرون ملک سروس چارجز اور ویلیو ایڈڈ ٹیکس بھی اس میں شامل کیا جاتا ہے۔ 

شیئر: