Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکسپو 2020 : دبئی میں سرکاری ملازمین کے لیے چھ چھٹیاں

سرکاری ملازمین کو چھ دن کی چھٹی تنخواہ کے ساتھ ملے گی(فوٹو العربیہ)
ولی عہد دبئی شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے ایکسپو 2020 دبئی دیکھنے کے لیے سرکاری ملازمین کو خصوصی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے تاکہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ پروگراموں میں شرکت کر سکیں۔
الامارات الیوم کے مطابق ایکسپو دبئی بین الاقوامی پروگرام ہے۔ اس میں 192 ممالک خلیج کے خطے میں پہلی مرتبہ اپنی اشیا اور ثقافت کا مظاہرہ کریں گے۔ 
ایکسپو دبئی کے موقع پر سرکاری ملازمین کو چھ دن کی چھٹی تنخواہ کے ساتھ ملے گی۔ یکم اکتوبر سے مارچ 2022 کے آخر تک نمائش جاری رہے گی۔
سرکاری ملازمین یہ چھٹی چھ ماہ کے دوران کسی بھی وقت استعمال کرسکتے ہیں۔
ولی عہد دبئی کا کہنا ہے کہ ایکسپو منفرد نمائش ہے۔ دبئی میں پوری دنیا جمع ہورہی ہے۔ یہاں دنیا کے مختلف علاقوں کی ثقافتوں، علوم و معارف اور منفرد تخلیقات کا مظاہرہ ہوگا۔

شیئر: