Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی ایکسپو: کچرے سے قیمتی اشیا تیار

 دبئی ایکسپو 2020 کے دوران روزانہ 173ٹن کچرا جمع ہوگا۔ فوٹو الامارات الیوم
دبئی ایکسپو 2020 نت نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔
کچرے کو منظم کرنے والی ماحولیاتی کمپنی ’ڈلسکو‘ بھی دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت کر رہا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ چھ ماہ کے دوران 147 ٹن کچرے کی ری سائیکلنگ کر کے نئی اشیا تیار کی جائیں گی۔ یہ ایکسپو دبئی کے دوران جمع ہونے والے یومیہ کچرے کا 85 فیصد حصہ ہو گا۔

 دبئی ایکسپو 2020 کی سرگرمیاں اکتوبر سے شروع ہوں گی۔ فوٹو الامارات الیوم

الامارات الیوم کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ کچرے کی ری سائیکلنگ کر کے نت نئی اشیا بنانے کی تیاری کر لی گئی ہے۔ اس سلسلے میں عصری ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔ ری سائیکلنگ کے ذریعے کچرے سے قیمتی اشیا بنائی جائیں گی۔
پلاسٹک کے فضلے کو ملبوسات اور تھیلوں میں تبدیل کیا جائے گا، جبکہ گلاس کے کچرے کو پلیٹوں اور بوتلوں میں تبدیل کرنے کا پروگرام ہے۔ علاوہ ازیں کچرے کے ڈھیر سے مختلف قسم کی کھاد تیار کی جائے گی۔
ڈلسکو کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین ڈیوڈ اسٹاکٹن نے کہا ہے کہ ایکسپو 2020 جس کی سرگرمیاں اکتوبر سے شروع ہوں گی، ان کے اہم ترین اہداف میں سے ایک یہ ہے کہ آئندہ نمائش کو انٹرنیشنل ایکسپو کی تاریخ میں بے نظیر بنا دیا جائے۔
اس کی تاریخ 160 برس سے زیادہ عرصے پر محیط ہے۔ اس میں ایسی ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی جس کی نظیر نہیں ہو گی۔
ایگزیکٹیو چیئرمین کا کہنا ہے کہ ایکسپو 2020 کے دوران روزانہ 173 ٹن کچرا جمع ہو گا۔ اس کچرے کی درجہ بندی ہوگی۔ 39فیصد کی ری سائیکلنگ ہو گی۔                        
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: