Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ ٹریفک حادثہ : ٹرک ڈرائیور کا 10 روزہ تحقیقاتی ریمانڈ

وزارت نقل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرک کے بریک فیل ہو گئے تھے (فوٹو، ٹوئٹر)
مدینہ منورہ میں تین روز قبل المناک ٹریفک حادثے کا سبب بننے والے ٹرک ڈرائیور کودس روزہ ریمانڈ  پر تحقیقاتی ادارے کے حوالے کیا گیا ہےـ
سعودی اخبار ’الوطن ‘ نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مدینہ منورہ کی شارع علی بن ابی طالب پر پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں چار افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے تھےـ
ٹریک ڈرائیور کو گرفتار کرکے اس کا 10 روزہ تحقیقاتی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہےـ حادثے کے حوالے سے اخبار کا مزید کہنا تھا کہ ٹرک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گیا تھا جس پر اس نے متعدد گاڑیوں کو روند ڈالا۔
 بے قابو ٹرک کو روکنے کےلیے وہاں  موجود ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے کوشش کی مگر وہ کراسنگ پر رکے بغیر ٹریفک سنگل تک پہنچ گیا جہاں کھڑی متعدد گاڑیوں سے جا ٹکرایاـ
واضح رہے وزارت نقل وحمل کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ٹرک کے بریک فیل ہو گئے تھے جس کی وجہ سے ڈرائیور ٹرک پرقابو نہ پاسکا اورحادثہ رونما ہو گیاـ
اس ضمن میں وزارت نقل اور ادارہ ٹریفک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹرکوں اور ہیوی ڈیوٹی گاڑیوں کے فٹنس نظام کی نگرانی میں مزید سختی کی جائے علاوہ ازیں ڈرائیووں میں  تھکن اور بے خوابی کے دوران ڈرائیونگ کے خطرات کے حوالے سے آگاہی مہم کو بڑھایا جائےـ
واضح رہے بروز منگل 28 ستمبر کو مدینہ منورہ میں شارع علی بن ابی طالب پر المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا جس سے کافی جانی و مالی نقصان ہواـ

شیئر: