Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ میں ٹریفک حادثہ، چار افراد ہلاک، پانچ زخمی

’حادثہ بے تیز رفتار ٹرک کی وجہ سے ہوا ہے جس نے بے قابو ہو کر متعدد گاڑیوں کو روند دیا‘ ( فوٹو: سبق)
مدینہ میں ٹریفک حادثے میں چار افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حادثہ تیز رفتار ٹرک کی وجہ سے پیش آیا جس نے بے قابو ہو کر متعدد گاڑیوں کوروند دیا۔
اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال کے سرد خانے  میں منتقل کر دیا گیا۔
حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے تاہم محکمہ ٹریفک کی طرف سے تفصیلات جاری ہونے کا انتظار ہے۔
حادثہ طریقہ علی بن ابی طالب میں پیش آیا اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری طرف ہلال احمر نے کہا ہے کہ ’حادثے کی اطلاع آج منگل کو دوپہر 12 بجکر 39 منٹ پر موصول ہوئی۔‘
جس میں بتایا گیا تھا کہ ’بے قابو ٹرک نے ٹریفک سگنل پر کھڑی گاڑیوں کو کچل دیا ہے۔‘

 

شیئر: