شدید زخمی ہونے والے ایک شخص کو ہسپتال میں داخل کردیا گیا( فوٹو سبق)
سعودی عرب کے علاقے بلجرشی میں خطرناک ڈھلوان سے گاڑی گر جانے پر 4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پر ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ہلال احمر کے ترجمان عماد الزہرانی نے بتایا کہ آپریشن روم نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم جائے وقوعہ روانہ کردی تھی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلال احمر کی تین ٹیمیں اور فیلڈ کمانڈر نے جائے وقوع پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔
چار افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار چکے تھے۔ ایک زخمی کی حالت نازک تھی اسے ابتدائی مرہم پٹی کے بعد امیر مشاری جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔