زخموں کو مکہ کے النور سپیشلسٹ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے( فوٹو سبق)
سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں ملکان روڈ پر گاڑی الٹنے سے 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ہلال احمر کی ٹیموں نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ کر فوری امدادی کارروائی کی ہے۔
ہلال احمر کا کہنا ہے کہ تین امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ بھیجی گئی تھیں۔
ترجمان عبدالعزیز بادومان نے بتایا کہ پہلی ٹیم نے پہنچتے ہی جائے وقوعہ کا جائزہ لیا جس سے پتہ چلا کہ پانچ افراد زخمی ہیں انہیں فوری طور پر طبی امداد مہیا کرکے مکہ مکرمہ کے النور سپیشلسٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔