Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیمبر آف کامرس کی نگرانی میں المخواہ کافی میلہ

’سعودی عرب 10 ہزار ٹن کافی برآمد کرتا ہے، شہری اس پر سالانہ ایک بلین ریال خرچ کرتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
المخواہ چیمبر آف کامرس کی نگرانی میں کافی میلے کا آغاز ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق المخواہ میں جبل شدا کا علاقہ کافی کی پیداوار میں شہرت رکھتا ہے جہاں یہ میلہ منعقد ہوا ہے۔
چیمبر آف کامرس نے کہاہے کہ ’جبل شدا کی کافی پورے ملک میں شہرت رکھتی ہے جسے بین الاقوامی سطح پر لے جانے کی کوشش کی جارہی ہے‘۔
’اس میں کوئی شک نہیں کہ عالمی معیشت میں کافی کی صنعت کو بڑی اہمیت حاصل ہے ‘۔
’میلے کا مقصد ایک طرف اس علاقے کی کافی کو متعارف کرانا ہے، اسے قریبی ممالک میں  برآمد کرنا ہے اور مقامی مزارعین کو سہولت فراہم کرنی ہے‘۔
چیمبر آف کامرس نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب سالانہ 10 ہزار ٹن کافی درآمد کرتا ہے جبکہ سعودی شہری سالانہ ایک بلین ریال کافی خریدنے پر خرچ کرتے ہیں‘۔
 

شیئر: