Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنیچر کو کئی علاقوں میں بارش کا امکان، کہیں مطلع ابر آلود

سب سے کم درجہ حرارت بارہ سینٹی گریڈ السودۃ میں متوقع ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ  سنیچر کو مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ جازان، عسیر اور باحہ کے بالائی مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونےکا امکان ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بتایا کہ بارش کا موسم مکہ مکرمہ کے بالائی مقامات اور نجران ریجن کے کچھ حصوں پر بھی چھایا رہے گا۔ 
بیان میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا کہ سنیچر کو سب سے زیادہ درجہ حرارت  43 سینٹی گریڈ دمام میں ہوگا۔
حفر الباطن اور مکہ مکرمہ میں زیادہ گرمی پڑے گی جبکہ سب سے کم درجہ حرارت بارہ سینٹی گریڈ السودۃ میں متوقع ہے۔

شیئر: