زائرین حرم میں 5 ہزار چھتریاں تقسیم
’کمیٹی وقفے وقفے سے اور خصوصی مواقع پر اسی طرح چھتریاں تقسیم کرتی رہتی ہے‘ (فوٹو: سبق)
حرمین شریفین انتظامیہ نے جمعہ کو زائرین حرم میں 5 ہزار چھتریاں تقسیم کی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق چھتریوں کی تقسیم زائرین حرم کو پیش کی جانے والی بہترین سہولتوں کا حصہ ہے۔
زائرین میں چھتریاں تقسیم کرنے والی کمیٹی کے سربراہ جنادی بن علی مدخلی نے کہا ہے کہ ’دوپہر کے وقت سخت دھوپ سے زائرین حرم کو بچانے کے لیے چھتریوں کی تقسیم ہوتی ہے‘۔
’مسجد الحرام کے مختلف حصوں کے علاوہ مطاف میں خصوصی طور پر زائرین کے علاوہ وہاں کام کرنے والے افراد اور سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی چھتریاں دی جاتی ہیں‘۔
’حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس کی ہدایت اور نگرانی میں یہ سارا کام ہوتا ہے‘۔
’کمیٹی وقفے وقفے سے اور خصوصی مواقع پر اسی طرح چھتریاں تقسیم کرتی رہتی ہے‘۔