Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمیز راجہ کا سکول اور کلب کرکٹ کی سرگرمیوں کی جلد بحال پر زور

رمیز راجہ نے ماضی میں نظر انداز کی گئی گراس روٹ کرکٹ پر بھرپور توجہ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے کرکٹ ایسوسی ایشنز کے فرسٹ بورڈز کے عہدیداران سے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ملاقات کی۔
سنیچر کو ہونے والی ملاقات میں رمیز راجہ نے فرسٹ بورڈز کے عہدیداران سے اپنا ویژن شیئر کیا جس کا بنیادہ محور گراس روٹ کرکٹ ہے۔
انہوں نے ماضی میں نظر انداز کی گئی گراس روٹ لیول کی کرکٹ پر بھرپور توجہ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
رمیز راجہ نے سکول اور کلب کرکٹ کی سرگرمیوں کو جلد از جلد بحال کرنے اور نوجوانوں کو اس سطح پر بہترین سہولیات اور ماحول فراہم کرنے کے لیے انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے پر بھی زور دیا۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان گزشتہ کئی سال سے گراس روٹ کرکٹ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے لیکن میں اس پر بھرپور توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہوں۔
رمیز راجہ نے کہا کہ ان کے دور میں کرکٹ کی نرسریوں کو خاص اہمیت دی جائے گی، صوبائی سطح پر فرسٹ بورڈز کے ساتھ مل کر مل کر پاکستان کی کرکٹ میں بہتری لانے کے منتظر ہیں۔
 

شیئر: