انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سربراہ آئن واٹمور نے اپنی ٹیم کا پاکستان کا دورہ کرنے پر پاکستانیوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ’بورڈ کی جانب سے لیا گیا فیصلہ ایک مشکل فیصلہ تھا۔‘
آسٹریلوی اخبار سڈنی مارننگ ہیرلڈ کے مطابق واٹمور کا کہنا تھا کہ کہ ’میں معذرت چاہتا ہوں جسے ہمارے اس فیصلے سے تکلیف یا مایوسی ہوئی خصوصی طور پر پاکستان میں۔‘
’میں تفصیل میں نہیں جاؤں گا لیکن ہمیں کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے ایک مشورہ موصول ہوا اور ہم نے یہ فیصلہ لیا۔‘
مزید پڑھیں
-
’پیسہ بولتا ہے‘: آسٹریلوی کھلاڑی کا تبصرہNode ID: 602876
-
چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان مستعفی کیوں ہوئے؟Node ID: 604566
یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز 17 ستمبر کو دونوں ٹیموں کے مابین ہونے والے پہلے ایک روزہ میچ شروع ہونے سے کچھ گھنٹے قبل منسوخ کر دی گئی تھی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ سیریز سیکیورٹی خدشات کے باعث منسوخ کی گئی۔ تاہم پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ایسے کسی بھی سیکیورٹی خدشے کے حوالے سے انہیں کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔
نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ ہونے کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی اپنا فیصلہ ملتوی کردیا تھا۔
انگلش کرکٹ بورڈ کر سربراہ آئن واٹمور نے اپنی ٹیم کے اگلے دورہ پاکستان کے حوالے سے کہا کہ ’ہمیں پاکستان سے اپنے تعلقات بہتر کرنے کی ضرورت ہے اور ہم 2022 میں اپنے پاکستان کے دورے پر دوبارہ فوکس کررہے ہیں۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہمیں جو کرنا پڑا کریں گے اپنے اگلے سال کے دورے کو حقیقت بنانے کے لیے۔‘
انگلش کرکٹ بورڈ کے سربراہ کے بیان کو پاکستانی حکومت اپنے مؤقف کی ’بڑی کامیابی‘ قرار دے رہی ہے۔
انگلش کرکٹ بورڈ کی معزرت اور پاکستان کے دورے کا اعلان ہمارے مؤقف کی بڑی کامیابی ہے، کرکٹ کے کھلاڑیوں، سفارت کاروں، انٹرنیشنل میڈیا اور ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے اس معاملےپرپاکستان کا ساتھ دیا پاکستان کی کرکٹ کیخلاف ایک اور سازش ناکام ہوئ،
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 29, 2021