وزیراعظم عمران خان نے بین الاقوامی ادارے آئی سی آئی جے کی جانب سے مالی امور پر مشتمل دنیا کی سب سے بڑی تحقیقات ’پینڈورا پیپرز‘ کا خیر مقدم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت ان میں سامنے آنے والے پاکستانی شہریوں کے خلاف تحقیقات کرکے ان کے خلاف کاروائی کرے گی۔
اتوار کو ٹوئٹر پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ ’ہم پنڈورا پیپرز کا خیر مقدم کرتے ہیں جن میں اشرافیہ کی غیر قانونی دولت کو بے نقاب کیا گیا ہے جو کرپشن اور ٹیکس چوری سے حاصل کی گئی اور مالیاتی ٹھکانوں پر غیر قانونی طور پر پہنچائی گئی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے پینل ایف اے سی ٹی آئی نے حساب لگایا ہے کہ اس طرح چوری شدہ سات ٹریلین ڈالر کی خطیر رقم آف شور ٹیکس ٹھکانوں پر رکھی گئی ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
پنڈورا پیپرز کی تحقیقات کیسے کی گئیں؟Node ID: 605976
انہوں نے مزید کہا کہ ’میری حکومت پنڈورا پیپرز میں شامل تمام (پاکستانی) شہریوں کی تحقیقات کرے گی اور اگر کوئی غیر قانونی چیز ثابت ہوئی تو مناسب کاروائی کی جائے گی۔ میں بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس سنگین بے انصافی کو ماحولیاتی تبدیلی کے بحران کی طرح دیکھیں۔‘
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ’اگر اس پر قابو نہ پایا گیا تو غریب اور امیر ریاستوں کے درمیان عدم مساوات غریب ملکوں میں غربت کے اضافے کا باعث بنے گا۔ اس سے غریب ملکوں سے امیر ملکوں میں معاشی ہجرت کا سیلاب آئے گا اور پوری دنیا میں معاشی عدم استحکام پیدا ہوگا۔‘
We welcome the Pandora Papers exposing the ill-gotten wealth of elites, accumulated through tax evasion & corruption & laundered out to financial "havens". The UN SG's Panel FACTI calculated a staggering $7 trillion in stolen assets parked in largely offshore tax havens.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 3, 2021
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ’پنڈورا پیپرز قوانین کی ایک واضح یاد دہانی ہیں جو کہ نام نہاد محفوظ پناہ گاہوں کی اجازت دیتے ہیں جو لوٹ کی سہولت فراہم کرتے ہیں جو ترقی پذیر ممالک میں لوٹ مار میں سہولت کاری فراہم کرتے ہیں اور لوٹی گئی دولت کو رزادری کے پردوں میں چھپاتے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’یہ کروڑوں لوگوں کو غریب کر رہا ہے اور عالمی تباہی کا باعث بن رہا ہے۔ اس کو روکنے کا وقت آ گیا ہے۔‘
وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے ایک نجی پاکستانی ٹی وی کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایف بی آر کو کہیں گے سب کے خلاف تحقیقات کریں۔‘
Pandora papers are a stark reminder of laws which allow so called safe havens which facilitate loot & plunder in developing countries and hiding looted wealth in a web of secrecy. This is impoverishing hundreds of millions & causing a global catastrophe. Time to put a stop to it
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 3, 2021
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور زرداری کی کرپشن کے مزید پرت سامنے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’قوم نے پہلے پاناما اور اب پنڈورا میں ان کے چہروں سے نقاب اترتے دیکھا۔‘
شرجیل میمن اور اسحق ڈار کے بیٹے علی ڈار (جو نوازشریف کے داماد بھی ہیں) کی اپنی کوئ حیثئت نہیں یہ نواز شریف اور زرداری کے پیسوں کے پہرے دار ہیں، #PandoraLeaks سے نواز زرداری کرپشن کے مزید پرت سامنے آۓ ہیں ، قوم نے پہلے پانامہ اور اب پنڈورا میں ان کے چہروں سے نقاب اترتا دیکھا۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 3, 2021