Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جوہری ڈیل پر مذاکرات جلد بحال ہوجائیں گے: ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق مذاکرات ویانا میں ہوں گے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ’ایران کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے مذاکرات ویانا میں جلد شروع کیے جائیں گے۔‘
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے انٹرفیکس نیوز ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے بدھ کو اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف کے ساتھ بات چیت کی۔
اس دوران ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ تہران کو ’اشارے‘ موصول ہوئے ہیں کہ واشنگٹن ایک بار پھر جوہری ڈیل پر عمل درآمد کرنے میں دلچسپی لے رہا ہے۔
قبل ازیں بدھ کو روس کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ ’سرگئی لاروف نے ایران کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے سے متعلق اپنے امریکی ہم منصب اینٹونی بلنکن سے فون پر بات کی تھی۔‘

شیئر: