Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اندرون مملکت سفر کےلیے اتوار سے ویکسین کی دو خوراکیں لازمی

عوامی ٹرانسپورٹ اور فضائی سروس استعمال کرنے کی اجازت نہںیں ہو گی( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میںسول ایوی ایشن کے تمام فضائی کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ اندرون مملکت سفر کےلیے اتوار سے ویکسین کی دو خوراکیں لازمی قرار دی گئی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق سول ایوی ایشن کی جانب سے ایئر لائنز کو جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اندرون مملکت سفر کرنے والوں کے لیے دس اکتوبر 2021 سے ویکسینیشن کی دونوں خوراکوں کا نظام فعال ہو جائے گا۔
 مسافروں کےلیے لازمی ہے کہ وہ بورڈنگ پاس حاصل کرنے سے قبل ویکسینیشن کے بارے میں اپنا اسٹیٹس واضح کریں۔
واضح رہے وزارت داخلہ کی جانب سے احکامات جاری کیے گئے تھے کہ دس اکتوبر سے وہ افراد جنہوں ویکسین کی دونوں خوراکیں نہیں لی ہوں گی انہیں سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی اداروں میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
علاوہ ازیں ویکسینیشن کا کورس مکمل نہ کرنے والوں کو عوامی ٹرانسپورٹ اور فضائی سروس استعمال کرنے کی بھی اجازت نہںیں ہو گی۔

شیئر: