Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہری ہوابازی کے ادارے کی جانب سے مسافروں کے حقوق کا تعین

 ریاض..... فضائی مسافروں کے حقوق کی حفاظت کے لئے سول ایوی ایشن کی جانب سے قانون کو حتمی شکل دے دی گئی۔ سبق نیوز کے مطابق صارفین کو درپیش مشکلات کے ازالے اور فضائی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے سول ایوی ایشن نے متعدد قوانین مرتب کئے ہیں جو فضائی سروس کے مسافروںکی شکایات کا ازالہ کر یں گے ۔ مرتب کئے جانے والے قوانین کا اطلاق مملکت سے پرواز کرنے والی تمام پروازوں پر ہو گا خواہ وہ ملکی ہو یا غیر ملکی جبکہ مملکت آنے والی غیر ملکی پروازو ں پر ان قوانین کا نفاذ نہیں کیا جاسکے گا ۔ اس مسافروں کی حمایت کےلئے مرتب کئے جانے والے قوانین کا نفاذ صرف سعودیہ ایئر لائن پر ہی کیا جاسکے گا ۔ سول ایوی ایشن انتظامیہ نے اس حوالے سے مملکت میں کام کرنے والی تمام غیر ملکی ایئر لائنوں کو نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ فضائی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کےلئے مقررہ مقامی قوانین کی پابندی کی جائے ۔ 

شیئر: