Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج اور عمرے کے ویزے کےلیے فنگر پرنٹ کی سہولت سمارٹ فون پر

وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے نئے سسٹم کا افتتاح کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے عمرہ اور حج ویزے کی کارروائی کو مزید آسان بناتے ہوئے زائرین کو ڈیجیٹل فنگر پرنٹ کی سہولت اسمارٹ فون پر فراہم کرنے کے سسٹم کا افتتاح کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق نئی سروس کا مقصد بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین اور عازمین حج کو ویزے کے حصول کے مرحلہ کو مزید آسان بنانا ہے۔
نئے سسٹم کے ذریعے عمرہ زائرین اور عازمین حج اپنے فنگر پرنٹ اور آئی اسکین کا ڈیٹا اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے اپ لوڈ کراسکیں گے جس سے انہیں فنگر پرنٹ کے مرکز جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ڈیجیٹل سسٹم جن ممالک میں لانچ کیا جائے گا وہاں سے آنے والے عمرہ زائرین کو عازمین کو الیکٹرانک ویزے حاصل کرنے میں کافی سہولت ہو گی۔
آن لائن سسٹم کے ذریعے ویزے حاصل کرنے والے زائرین جب مملکت پہنچیں گے تو انہیں دوبارہ فنگر پرنٹ جوازات کے سسٹم میں فیڈ کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ صرف سسٹم کے ذریعے امیگریشن کاونٹرز پرانہیں صرف ڈیجیٹل تصدیق کی ضرورت ہوگی جس سے زائرین اورعازمین کا کافی وقت بچے گا اور وہ امگریشن کے مراحل جلد مکمل کرلیں گے۔
واضح رہے سعودی عرب پہلا ملک ہے جہاں ویزا حاصل کرنے والوں کو اسمارٹ فون کے ذریعے فنگر پرنٹنگ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
افتتاحی تقریب میں نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید بن عبدالکریم الخریجی ، معاون وزیر خارجہ برائے آپریشنل امو عبدالھادی المنصوری اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔ 

شیئر: